برسلز (حافظ اُنیب راشد) یورپین یونین، بیلجیئم اورلکسمبرگ میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز انٹرپرائزز کامرس اینڈ انڈسٹری (BECI) کے سی ای او Thierry Geerts سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں سفارت خانے میں تعینات تجارت اور سرمایہ کاری کے اتاشی بلال خان بھی موجود تھے، سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز ریجن کمپنیوں کے لیے پاکستان میں غیر روایتی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔
جبکہ دونوں ممالک کے کاروباروں کے درمیان تجارتی روابط قائم کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔