سفیرپاکستان رحیم حیات قریشی کی یورپ میں چاول کے بڑے امپورٹر مسٹر جین پال شیپنز سے ملاقا ت،باسمتی چاول کی برآمدات کو مزید بہتر بنانے بارے دریافت کیا

سفیرپاکستان رحیم حیات قریشی کی یورپ میں چاول کے بڑے امپورٹر مسٹر جین پال شیپنز سے ملاقا ت،باسمتی چاول کی برآمدات کو مزید بہتر بنانے بارے دریافت کیا

برسلز(حافظ اُنیب راشد) یورپین یونین بیلجیئم اورلکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپ میں چاول کے بڑے امپورٹر اور ٹریڈر شیپینز اینڈ کمپنی کے سی ای او مسٹر جین پال شیپنز سے ملاقات کی ہے۔

مسٹر شیپنز کی کمپنی چاول کی تجارت میں ایک عالمی کمپنی شمار کی جاتی ہے۔ اس ملاقات میں سفیر پاکستان نے مسٹر شیپنز سے باسمتی چاول کی برآمدات کو مزید بہتر بنانے اور مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے طریقوں کے بارے میں دریافت کیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے شیپینز اینڈ کمپنی اور پاکستانی برآمد کنندگان کے درمیان قریبی روابط کو مزید بہتر اور آسان بنانے کیلئے پاکستانی سفارتخانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ہیڈ آف مشن سید فراز زیدی، اکنامک منسٹر عمر حمید، ٹریڈ اور انوسٹمنٹ اتاشی بلال خان، سامر شیخ، نوید انجم اوراسد عباس اعوان بھی موجود تھے۔

ٹریڈر شیپینز اینڈ کمپنی کے سی ای او مسٹر جین پال شیپنزسفیرپاکستان رحیم حیات قریشی
Comments (0)
Add Comment