ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی ضمانت ثابت ہوگا، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سپریم کونسل

ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی ضمانت ثابت ہوگا، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سپریم کونسل

لوٹن (نمائندہ خصوصی) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی سپریم کونسل کے ایک اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری پر عمل درآمد ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی ضمانت ثابت ہوگا قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان کی صدارت میں پارٹی کے سنٹرل انفارمیشن آفس میں منعقد جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی سپریم کونسل کے اجلاس کی نظامت کے فرائض مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سردار جاوید حنیف نے انجام دیے ۔

بیرون ریاست ممبران سپریم کونسل نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کے سفارتی شعبے کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفر خان (برطانیہ)، مرکزی وائس چیئرمین خواجہ سیف الدین، مرکزی وائس چیئرمین سلیم ہارون، مرکزی وائس چیئرمین سردار ذاہد حسین (یورپ)، مرکزی چیف آرگنائزر صابر گل (برطانیہ)، مرکزی سیکریٹری فائنانس خواجہ منظور احمد چشتی، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار محمد انور خان، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری فائنانس حافظ ممتاز احمد (قطر)، چیئرمین ایس ایل ایف عبید شبیر، راقم اور ممبران سپریم کونسل مزمل حق عادل (یورپ)، طارق شریف (برطانیہ)، محمد حلیم خان (امریکہ)، اشرف گلشن (امریکہ)، سردار محمد سلیم خان آفتاب (سعودی عرب)، اعظم ضیاء، عبدالمجید بٹ، ملک اسلم، ایس ایم ابراھیم ایڈووکیٹ، سردار محمد حیات خان اور سردار جمشید خان شامل تھے جبکہ سابق چیئرمین ایس ایل ایف ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ، زونل صدر برطانیہ لیاقت لون، زونل صدر نارتھ امریکہ محمد امتیاز، زونل صدر گلف وسیم افتخار درانی، زونل صدر یورپ سردار ظہیر زاہد اور صدر آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون شفقت مغل، زونل سیاسی شعبے کے سربراہ سردار رشید خان اور سینئر رہنما سلیم بٹ نے اجلاس میں خصوصی طور پر بحیثیت مبصر اجلاس میں شریک رہے۔

پارٹی کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار کے مطابق اجلاس میں سیزفائرلائن کے دونوں اطراف متاثرین جنگ کو ہر قسم کا ممکنہ امداد بہم پہنچانے کے لئے لبریشن فرنٹ سے وابستہ جملہ ارکان کو مقامی سطح پر متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

سپریم کونسل نے اقوام عالم سے دونوں ملکوں کے فوجی انخلاء کے بعد ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری کا مطالبہ دہرایا جو خطہ میں امن کی ضمانت ثابت ہوگا۔ اجلاس کے اختتام پر جملہ شہدائے جموں کشمیر کے بلندئے درجات اور تہاڑ جیل میں قید چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و قائد انقلاب محمد یاسین ملک سمیت جملہ اسیران وطن کی صحت یابی اور رہائی کے لئے دعا کی گئی۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سپریم کونسل
Comments (0)
Add Comment