پاکستان مضبوط فوجی قیادت میں درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی
اسلام آباد (تارکین وطن نیوز) پاکستان مسلم لیگ کی سینئررہنما و رکنِ قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں فرخ خان نے کہا کہ یہ غیر معمولی اعزاز سید عاصم منیر کی مثالی قیادت، تزویراتی ذہانت اور قوم کے تئیں غیر متزلزل وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
میدانِ جنگ میں آپ کے جرأت مندانہ اور پُرعزم ردعمل نے، خاص طور پر بیرونی خطرات کے خلاف مادرِ وطن کی خودمختاری کا دفاع کرتے ہوئے، نہ صرف ہر شہری کے دل میں فخر پیدا کیا ہے بلکہ آپ کا نام فوجی تاریخ میں بھی نقش کر دیا ہے۔ آپ کی میراث بہادر سپاہیوں کی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
فرخ خان نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ یہ اس بے مثال خدمات کا اعتراف ہے جو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مادرِ وطن کی بقاء اور سالمیت کے لیے انجام دی ہیں۔
انہوںنے مزید کہا کہ آج کا پاکستان ایک مضبوط، مستحکم اور پرعزم فوجی قیادت کے تحت اپنی سمت درست کر چکا ہے اور پوری قوم کو فیلڈ مارشل عاصم منیر جیسے سپہ سالار پر مکمل اعتماد ہے۔اُنہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرِ قیادت پاکستان دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بناتے ہوئے ترقی اور استحکام کی نئی منازل طے کرے گا۔