پاکستان اور یونان کے درمیان اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور یونان کے درمیان اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایتھنز (پرویز احمد مغل سے) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں تعینات پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے وزارت تعلیم، مذہبی امور و کھیل، ہیلینک ریپبلک کے سیکرٹری جنرل برائے اعلیٰ تعلیم، مسٹر دیمتریس بورانتونس (Dimitris Bourantonis) سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے تعلیمی اداروں کے مابین روابط مضبوط بنانے، تحقیق و ترقی میں اشتراک، اور طلبہ و اساتذہ کے تبادلہ پروگراموں کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔

سفیر پاکستان نے یونانی تعلیمی نظام کو سراہتے ہوئے اسے پاکستانی طلبہ کے لیے مفید قرار دیا، جبکہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے ساتھ تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاکستان اور یونان کے درمیان اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Comments (0)
Add Comment