ایتھنز ،یونان (پرویز احمد مغل سے) پیلوس کشتی حادثہ کیس کی انتہائی اہم پیش رفت ،پورٹ پولیس یونان کے 17 ذمہ داران کو کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں پراسیکیوٹر یونان نے 17پورٹ پولیس افسران کی عدالتی تحقیقات جاری کرنے کا آڈرجاری کردیا، 2سال کی مسلسل کوششوں اور جدوجہد کے بعد یہ ممکن ہوسکا کہ پیلوس کشتی حادثہ کی تحقیقات اور عدالتی کاروائی جاری کی جائے۔
آج 24مئی شام 7:00 بجے قانون یونیورسٹی ایتھنز میں اس بڑی کامیابی کے بعد نئے لائحہ عمل پرکانفرنس منعقد کی جائے گی ۔25مئی صبح 10:00 بجے قانون یونیورسٹی ایتھنز کے مرکزی لیکچر تھیٹر میں جاوید اسلم آرائیں صدر پاکستان کمیونٹی اتحادیونان خطاب کریں گے۔