پاکستان کلچرل سوسائٹی دیارغیر میں کمیونٹی کی خدمت کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہے،سفیر پاکستان بابر امین

اوسلو(عقیل قادر)سفیر پاکستان بابر امین نے کہا ہے کہ دیار غیر میں پاکستان کلچرل سوسائٹی اپنی کمیونٹی کی خدمت کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کلچرل سوسائٹی کے وفد نے پاکستان کے سفیر بابر امین سے پاکستان ایمبیسی اوسلو ناروے میں ملاقات کی۔وفد نومنتخب بورڈ ممبران ساجد اقبال، ڈاکٹر ارشد سلطان، شہزاد خالد، ڈاکٹر نادیہ شوکت، شکیل احمد، ارمان مظفر پرمشتمل تھا اور اس وفد کی قیادت چیئرمین (PKFS) ساجد اقبال کر رہے تھے۔بورڈ ممبران کا سفیر سے تعارف کرایا گیا۔

ملاقات میں سفیر پاکستان بابر امین نے اپنے صارفین کے حوالے سے سفارت خانے کے کاموں کی وضاحت کی اور ناروے میں پاکستانیوں کے لیےاردو اسکولوں کی ضرورت پر توجہ دینے کے لیے کہا، پی کے ایف ایس ٹیم نے یہ بات بھی زیر بحث لائی کہ سفارت خانہ پاکستان میں رضاکارانہ تنظیموں کے ساتھ نیٹ ورک بنانے میں کیا کردار ادا کر سکتا ہےاورپی کے ایف ایس ٹیم نے این جی او کے مشن اورمختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جس کا وہ 2021 میں حصہ رہا ہے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اورچند اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔

بورڈ میں خواتین کی مساوی شرکت ،2012کے بعد سے، PKFS رضاکارانہ انعام کے ایوارڈ کے ساتھ 3 بار نامزد کیا گیا ہے اور PKFS کو 2017 میں ثقافتی انعام سے نوازا گیا ہے PKFS کے بورڈ ممبرشہزادخالد نے این جی او کی سال بھر کی سرگرمیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔

ان میں سے چند یہ تھے، چرچ میں سماجی اجتماع،مسجد میں سماجی اجتماع، نوجوانوں کیلئے سرگرمیاں، آج کے معاشرے میں نوجوانوں کیلئےچیلنجز پر ورکشاپ، رشتوں پرورکشاپ (موضوع ماں اور بیٹی)، اراکین کے ساتھ میوزیم کا دورہ، دیگر انجمنوں کے ساتھ تعاون ( کرد، اریٹیریا، شام، افغان،نارویجن )، یوم پاکستان کی تقریبات، کوویڈ 19ویبینار، مقامی تہواروں میں شرکت، بچوں کیلئے سینما، بچوں اور بڑوں کیلئےاسکیئنگ کورس اور بزرگوں کے لیے ہفتہ وار پروگرام اس کے علاوہ جبری شادی اور خواتین کے حقوق کے معاملے پر ہمارا پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ اچھا تعاون رہا ہے اور ہم مستقبل میں اس اچھے تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

سفیر پاکستان بابر امین نےپاکستان کلچرل سوسائٹی کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ دیار غیر میں پاکستان کلچرل سوسائٹی اپنی کمیونٹی کی خدمت کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment