ابو ظہبی (نمائندہ خصوصی)ابو ظہبی میں پی ٹی آئی کے صدر محمد ثقلین مہرو نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر اسوقت دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل بن چکی ہے، مقبوضہ کشمیر پر مغربی دنیا اور انسانی حقوق تنظیموں کی خاموشی قابل تشویش ہے۔
انتہا پسند مودی کی حکومت میں کشمیریوں کے لیے زندگی پہلے سے زیادہ مشکل کر دی گئی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھی اقوام متحدہ کی قراردادو کی خلاف ورزی ہے۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی منظور شدہ قراداد پر عملدرآمد کروائے اور فاشسٹ مودی حکومت جو کہ ہٹلر کی تازہ مثال ہے کہ مظالم سے کشمیریوں کو نجات دلائے ورنہ بہت بڑا انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔
مقبوضہ وادی کو ہر طرف سے بند کر کے انسانی جیل بنا دیا گیا ہے اور وہاں کے غیر مقامی افراد کو لا کر بسایا جا رہا ہے تاکہ کشمیری عوام کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے جو کہ اقوام متحدہ کے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
ہم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں کہ کیوں کہ یہ ایک انسانی حقوق کا مسئلہ ہے جو کہ اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا ہے۔