جدہ (تارکین وطن نیوز) آفس آف انٹرنیشنل چیپٹرز (OIC) پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کی جانب سے متحدہ عرب امارت کی پی ٹی آئی کی الیکٹڈ باڈیز کے ساتھ زو م میٹنگ کے ذریعہ ’’شکریہ عمران خان‘‘ کے عنوان سے پارٹی ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا۔
جس میں سابق ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی اور موجودہ صدر پی ٹی آئی دبئی میاں اویس انجم اور صدر پی ٹی آئی، یو اے ای چیپٹر نواز خان جدون نے اپنی نیشنل اور ریجنل الیکٹڈ باڈیز کے ممبران کے ہمراہ شرکت کی۔
شریک ممبران نے اوورسیز ووٹنگ کا حق ملنے پہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور ووٹنگ کے حوالہ سے اپنی قیمتی آراء بھی پیش کیں۔
پارٹی ورکرز کنونشن کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آفس آف انٹرنیشنل چیپٹرزمڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عقیل آرائیں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر اپنے وعدے کی تکمیل کی ہے ۔
اس موقع پر ان کے ساتھ پی ٹی آئی جدہ کے صدر خواجہ حماد، سابق صدر قیصر جاوید قریشی، پی ٹی آئی سعودی عرب کے سابق سیکریٹری جنرل انجم وڑائچ اور ویمن سیکریٹری ثناء شعیب قریشی بھی موجود تھے۔
عقیل آرائیں نے کہا کہ کامیاب سعودی عرب چیپٹر کنونشن کے بعد مڈل ایسٹ کے باقی ممالک میں بھی پارٹی کنونشن منعقد کیے جائیں گے تاکہ پارٹی کارکنوں کو متحرک کیا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ کنونشن کے اختتام پرایک مفصل رپورٹ کے نقاط ترتیب دے کر یہ رپورٹ پارٹی کی اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے فیصلہ سازی میں زیر غور آئے گی۔