اسٹاک ہوم (تارکین وطن نیوز) کشمیر کونسل سویڈن کے زمیداران کی گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں ملاقات ہوئی، ملاقات کا مقصد کرونا وبا کے اختتام کے بعد بڑے پیمانے پر ایک تقریب منعقد کرنے کے حوالہ سے معاملات زیر غور لانا تھا۔
چیف کوآرڈینیٹر کشمیر کونسل سویڈن سعید شیخ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سے دراصل ہمیں ان لوگوں کو آگاہی فراہم کرنی چاہئے جو کسی طرح مظلوم کشمیریوں کی آواز ایوانوں تک پہنچا سکیں ناکہ صرف کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی آپس میں مل بیٹھ کر مذمت کا اظہار کریں۔
بلال مصطفیٰ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیں اب فقط ویبنار تک محدود نہیں رہنا بلکہ ایسے اقدامات کرنے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو کشمیر کے مسائل سے آگاہی حاصل ہوسکے اس سلسلے میں ہم تعلیمی اداروں میں سیمنارز اور معلوماتی ٹاک شوز کا انعقاد کریں گے تاکہ مثبت نتائج حاصل ہوسکیں۔
ملاقات میں صدر سردار تیمور عزیز، اشتیاق خان، اعجاز راجہ شامل تھے، سردار تیمور کا کہنا تھا کہ بہت جلد ان تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔