حکومت سپین کا تنخوائوں میں اضافہ کا اعلان

سپین میں آج حکومت نے sueldo mínimo کم سے کم تنخواہ 1.000 یورو کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تنخواہ جنوری 2022 سے لاگو ہے۔ یعنی اگر آپ نے ورکر کو پچھلے ماہ کی تنخواہ پچھلے سال کے مطابق دی ہے تو بھی جنوری کی ہزار یورو تک کی تنخواہ پوری کرنی ہو گی اور اب کے بعد آٹھ گھنٹے روزانہ ڈیوٹی چالیس گھنٹے ماہانہ کی کم سے کم تنخواہ قانوناً ایک ہزار یورو مقرر ہوئی ہے۔

بہت سے ہمارے ہم وطنوں کو یہ گلہ رہتا ہے کہ تنخواہ کم گھنٹے زیادہ ۔۔۔۔ وغیرہ۔

گزارش ہے کہ آپ زبان سیکھنے پر توجہ دیں۔ (ہر وقت سپینش ریڈیو ٹی وی دیکھیں) یہاں ہر اجنتامینت میں کورس کی سہولت موجود ہے، فائدہ اٹھائیں۔ آپ کے پاس سوشل میڈیا کیلئے اگر وقت ہے اور اپنے مستقبل کی بہتری کیلئے نہیں توپھر اپنی پروفیشنل سکل ڈویلپ کریں۔ یعنی اپنے آپ کو چاہے ایک دکان ہو، ورکشاپ ہو، ویٹر ہوں یا کچن میں کام کر رہے ہوں۔ اپنے کام میں بہتری لائیں۔ پھر دیکھیں کہ کیسے آپ کی قدر بڑھے گی۔

کہیں آپ جانا بھی چاہیں گے تو مالک کہے گا یار کیوں جا رہے ہو ۔ کتنی تنخواہ لینا چاہتے ہو ۔؟

اور اگر وہ قدر نہ کریں تو نیا کام ڈھونڈیں، لیکن اس کے لیے اپنے آپ میں بہتری لازم ہے۔ چھوڑیں گلے شکوے۔ ایسے لوگوں سے جان چھڑائیں جو آپ کی قدر نہیں کرتے۔ ہو سکتا ہے تو خود کو اس قابل بنائیں کہ آپ کی قدر بڑھے اور زندگی خود بخود بہتری کی طرف آ جائے گی۔ ابھی ابھی ٹی وی میں بتا رہے تھے کہ ریسٹورنٹ کے شعبے میں صرف ہسپانوی شہربینی دورم میں 3.500 ورکر کی کمی ہے ۔ یہی حال دوسرے سیاحتی شہروں کا ہے۔

اگر آپ زندگی میں بہتری کیلئے پاکستان چھوڑ سکتے ہیں تو بارسلونا بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ خدا بھی اس کی مدد نہیں کرتا جو اپنی مدد آپ نہ کرے۔ آپ نے عرصے سے دیکھا ہو گا کہ پاکستانی ڈونر، ریسٹورنٹ اور دوسرے مالکان کو ورکر نہیں مل رہے۔ وجہ صاف ظاہر ہےناتنخواہ اچھی دیتے ہیں نہ ڈیوٹی ٹائم۔ اور جو اس معاملے میں ٹھیک ہیں انکے ورکر کہیں نہیں جاتے۔ کیونکہ ورکر کو کام چاہئیے۔ اور مالک کو ورکر ۔

ورکر اچھا ہو تو نہ کام کی کمی ہے نہ اچھے مالکان کی۔ بارسلونا کی سپینش hostelería چل ہی پاکستانی ورکروں کے سر پر ہے۔ اکثریت ہمارے لوگوں کی ہے۔ آپ بھی اس قابل بنیں کہ اچھی فرم میں کام ملے۔ سپینش ضرور سیکھیں اللہ پاک سب کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین

Comments (0)
Add Comment