صوبائی وزیر گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان کی دبئی میں کاروباری افراد کے وفد سے ملاقات

دبئی(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر برائے سیاحت، کھیل، امور نوجوانان، ثقافت و آثار قدیمہ گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان کی کاروباری افراد کے وفد سے ملاقات۔ ملاقات میں واصف علی ،صدر پی ٹی آئی ام القوین محمد فہیم بیگ ، اختر حسین بوٹو اور احمد شیرازی شامل تھے۔

راجہ ناصر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کرے گی۔ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے قانون میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور کاروبار دوست ماحول فراہم کر رہی ہے۔

پن بجلی کےمنصوبے میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو ہوئی جس میں سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment