اٹلی کے ساحلوں پر فیشن ویک کا رنگا رنگ میلہ،پاکستانی ڈیزائنر بھی شامل

میلان(شوبز نیوز)اٹلی کے ساحلوں پر فیشن ویک کا رنگا رنگ میلہ سج گیا، دنیا کی مشہور ماڈلز نے پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات میں ریمپ پر واک کی۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں فیشن ویک کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز ہو گیا ہے جو ایک ہفتے تک زورو شور سے جاری رہے گا۔

عالمی فیشن کی دنیا میں پاکستان کے لئے بھی بڑا اعزاز،پاکستانی فیشن ڈیزائنر سیدہ عامیرہ کے ملبوسات پہنے دنیا کی معروف ماڈلز نے میلان کے ساحل پر کیٹ واک کی۔

سمندر میں کروز پر بنے ریمپ پر ماڈلز نے واک کی اور دیدہ زیب ملبوسات حاضرین کے سامنے پیش کیے۔

اس موقع پر خوبصورت موسم اور دلکش لوکیشن سے ریڈ کارپٹ پر چلتی ماڈلز نے ماحول کو حسین بنا دیا، فیشن ویک کے شرکاءنے سیدہ عامیرہ کے تیار کردہ سیاہ ملبوسات پر گولڈن اور سنہرے کام کو بے حد سراہا۔

یاد رہے کہ سیدہ عامیرہ نے اس سے قبل نیویارک، اسپین، لندن اور سڈنی میں بھی اپنے ملبوسات نمائش کے لئے پیش کر چکی ہیں، جبکہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ڈیزائنر سیدہ عامیرہ کے ڈیزائن کردہ ملبوسات مس ورلڈ بھی زیب تن کرچکی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment