پی ٹی آئی ویمن ونگ متحدہ عرب امارات کے زیراہتمام یومِ خواتین کی مناسبت سے تقریب

دبئی(نمائندہ خصوصی)ویمن ونگ پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کی جانب یومِ خواتین کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی میزبانی سیکریٹری ویمن ونگ دبئی حمیرا نسیم نے کی۔

تفصیلات کے مطابق یومِ خواتین اور سیاست میں خواتین کے متحرک کردار کے لیے ویمن سیکریٹری دبئی حمیرا نسیم نے ایک تقریب کا اہتمام دبئی کے مقامی ہوٹل میں کیا۔

تقریب میں ویمن سیکریٹری ام القوین سعدیہ طارق سمیت پاکستانی کمیونٹی میں سماجی طور پر متحرک خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا ا آغاز تلاوت قرآن مجید انعم عزیز نے کیا جبکہ حمد و نعت پڑھنے کا شرف أسماء فاطمہ نے حاصل کیا۔

حمیرا نسیم نے ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے اور شرکاء کو تقریب کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین بھر پور انداز میں معاشرے کی تربیت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

حمیرا نسیم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں ہے کہ خواتین کو مزید بااختیار بنائیں گے، تحریک انصاف یو اے ای بھی ویمن ونگ کو مزید متحرک اور مضبوط بنانے کے لیے یہاں موجود خواتین سے اپنے روابط بڑھائے گی۔

ویمن سیکریٹری ام القوین سعدیہ طارق نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی پروفیشنل تعلیم پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی سے خواتین باشعور اور بااختیار ہو سکتی ہیں،تعلیم کی بدولت ہی اپنی نسل کی تربیت ہو سکتی ہے۔

دیگر شریک خواتین نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خواتین آبادی کا نصف سے زائد حصہ ہیں اور حقیقی ترقی کے لیے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Comments (0)
Add Comment