سپین میں پاکستانی بچوں کے سکول داخلہ کے وقت مذہب کا خانہ ضرور پر کریں،پاک فیڈریشن سپین

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)پاک فیڈریشن سپین کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس زیر صدارت چوہدری ثاقب طاہر بادالونامیں منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے ایجنڈہ میں باقی امور کے ساتھ ساتھ یہ بات اہم تھی کہ پاک فیڈریشن و دیگر مراکشی تنظیموں کی کافی عرصہ سے کاوشوں کی وجہ سے حکومت سپین نے مسلمانوں کی اس بات کو تسلیم کرلیا ہے کہ سکولوں میں مسلمان بچوں کو باقی کتب کے ساتھ اسلامیات کی تعلیم بھی دی جائے۔

پاک فیڈریشن کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستانی بچوں کے والدین کو ہر طریقہ سے مطلع کیا جا ئے کہ جب وہ اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرائیں تو درخواست فارم پر مذہب کے خانے کو ضرور ٹک کریں،اس سلسلہ میں آگاہی مہم شروع کی جائےگی۔

متعلقہ سکولوں کی مساجد میں اعلان کے ذریعے سے،سوشل میڈیا کے ذریعے اور ایک پریس کانفرنس بھی کی جا ئے گی جس میں تمام صحافیوں کو مدعو کیا جا ئے گا۔

Comments (0)
Add Comment