دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 40 تولے سونا برآمد ،ملزم گرفتار

کراچی(تارکین وطن نیوز)شہرقائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا ہے۔

میڈیا کے مطابق ترجمان ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کیا، مسافر ذیشان وحید نے سونا جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف نے بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ سونا سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر اس سے قبل بھی متعدد ملزمان سونا، رقم یا منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایئرپورٹ سکیورٹی اور کسٹم حکام اس ضمن میں کافی متحرک ہیں۔

Comments (1)
Add Comment
  • محب وطن

    کسی ایکٹریس کو دیتا تو کراچی ائیرپورٹ کا باپ بھی نہ روکتا