صحافیوں کو ہر جگہ ایک ہی طرح کے مسائل درپیش ،جن کا ازالہ کیا جانا ضروری ہے،محمد اقبال ایرانی

دبئی(طاہر منیر طاہر)برسلز بیلجیم کے پاکستانی صحافی محمد اقبال ایرانی بیلجیم واپس جاتے ہو ئے چند دن دبئی میں ٹھہرے ، دبئی میں قیام کے دوران ان کے اعزاز میں ویلکم تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی، متحدہ عرب امارات میں مقیم روزنامہ جذبہ کے او ورسیز ایڈیٹر خالد محمود گوندل اور طاہر منیر طاہر نے انہیں ایک ڈنر پر مدعو کیا جس میں مختلف موضوعات اور صحافیوں کے درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی ۔

محمد اقبال ایرانی نے کہا کہ ہر جگہ صحافیوں کو ایک ہی طرح مسائل درپیش ہیں جن کا ازالہ کیا جانا ضروری ہے،صحافیوں کی اندرون اور بیرون ملک تنظیمیں اس سلسلہ میں بہتر کردار ادا کر سکتی ہے جبکہ بیرونی ممالک میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصل خانے بھی اس سلسلہ میں کافی ممدو معاون ثابت ہو سکتے ہیں لیکن اس سے پہلے صحیح صحافیوں کا تعین ہونا ضروری ہے۔

برسلز بیلجیم کے پاکستانی صحافی محمد اقبال ایرانی نے کہا کہ آجکل ہر جگہ ان پڑھ ، ناخواندہ ، نا تجربہ کاراور جعلی صحافیوں کی بھرمار ہے جو بیرون ملک قوم و ملک کا نام بد نام کر رہے ہیں ان کا سد باب کیا جانا ضروری ہے۔

اس موقع پر پاکستان پریس کلب کے صدر چوہدری عمران ثاقب کی شاعری کی پہلی کتاب "رد عمل” کا تعارف کرایا گیا اور اعزازی کتاب پیش کی گئی۔ محمد اقبال ایرانی نے شاعری کی کتاب "رد عمل” کی تعریف کی اور کہا یہ خوبصورت کلام سے بھرپور ہے اس دور فتن میں یہ ایک عمدہ کاوش ہے۔ اپنے دورہ دبئی کے دوران محمد اقبال ایرانی نے دبئی کی ممتاز شخصیت شیخ حذیفہ ابراہیم، شیخ بوعبداللہ، اور دبئی، شارجہ، ابو ظہبی ، عجمان کی ممتازپاکستانی کاروباری، سماجی، مذہبی شخصیات سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔

Comments (0)
Add Comment