ابو ظہبی(نمائندہ خصوصی)محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی اور محمد ندیم نے شالیمار ایلومینینم فیکٹری کا خالص ایلومینینم سے تیار کردہ گلگت بلتستان کا نقشہ صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان راجہ ناصر علی کو پیش کیا۔
صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ و اطلاعات فتح اللہ خان اور سینئر وزیر برائے محنت و افرادی قوت کرنل عبیداللہ بیگ، فیکٹری مینیجر محمد ندیم، اختر حسین بوٹو، محمد فہیم صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی اور سابق ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی دبئی رحمینہ ظفر بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے کلچر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کی روایتی ثقافت کو پیش کیا گیا۔ اسی موقع پر صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو نے شالیمار ایلومینینم فیکٹری کا خالص ایلومینیم سے تیار کردہ گلگت بلتستان کا نقشہ صوبائی وزیر برائے سیاحت و ثقافت راجہ ناصر کو پیش کیا۔
اسٹیج پر صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ و اطلاعات فتح اللہ خان اور سینئر وزیر برائے محنت و افرادی قوت کرنل عبیداللہ بیگ، فیکٹری مینیجر محمد ندیم، اختر حسین بوٹو، محمد فہیم صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی اور سابق ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی دبئی رحمینہ ظفر بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔
راجہ ناصر نے محمد ثقلین مہرو سمیت پی ٹی آئی وفد اور شالیمار ایلومینیم فیکٹری کے مینیجر محمد ندیم کا گلگت بلتستان سے محبت کے اس منفرد اظہار پر شکریہ ادا کیا۔