امریکہ میں ورک پرمٹس کے اجراء میں تاخیر،سینکڑوں تارکین وطن مشکلات کا شکار

نیویارک (طاہر چوہدری) امریکی محکمہ کسٹمز اینڈ امیگریشن سروسز (یوایس سی آئی ایس) کی جانب سے ورک پرمٹس کی تجدید کی منظوری میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث تارکین وطن شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

امریکہ میں کام کرنے کا اجازت نامہ ایمپلائمنٹ ائتھرئیزیشن ڈاکومنٹ (ای اے ڈی) جسے ورک پرمٹ بھی کہا جاتا ہے عام طور پر دو سال تک کارآمد رہتا ہےجس کی دوبارہ تجدید کے لیے درخواست دینے کے بعد اس میں خود بخود 180 دنوں کے لیے توسیع کر دی جاتی ہے ، تاہم بیک لاگ کی وجہ سے ورک پرمٹس کے اجراء میں کئی کئی ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے ۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال میں تجدید کا بیک لاگ تقریباً دوگنا ہو گیا ہے ، حکومت نے گرین کارڈ کے درخواست دہندگان اور پناہ کے متلاشیوں سے حاصل کیے گئے ورک پرمٹ کی تجدید کی دخواستوں میں سے صرف نصف پر کارروائی کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment