’’میرا کرایہ دار رینٹ ادا نہیں کر رہا‘‘نیو یارک میں مالک مکان کی جانب سے عمارت کے باہر بینرز آویزاں

نیویارک (طاہرمحمود چوہدری) نیویارک کے علاقے کوئینز کے مالک مکان نے تنگ آکر 2 بڑے بینرز لگائے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پہلی منزل پر اسکے کرایہ دار رینٹ ادا نہیں کر رہے اور ان کے ذمے 17 ہزار ڈالر کا کرایہ واجب الادا ہے۔

یہ بینرز نیویارک کے علاقے کوئینز میں سپرنگ فیلڈ گارڈنز کی 175 ویں اسٹریٹ پر واقع ایک بلڈنگ پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

بلڈنگ کے مالک کیلون اور جین تھامسن نے اپنے کرایہ داروں کو ادائیگی میں شرمندہ کرنے کی امید میں بینرز لگائے ہیں جو قریبی بیلٹ پارک ہائی وے سے گزرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ان بینرز کو ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں بھی دکھایا گیا ہے جس کو 14 ہزار سے زائد سے زیادہ لائیکس ملے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔

Comments (0)
Add Comment