دبئی(طاہر منیر طاہر)پاکستان کا 82 واں ’’یوم پاکستان‘‘ پاکستان کے ساتھ ساتھ دبئی میں بھی منایا گیا ۔ 23 مارچ کے حوالے سے ایک تقریب کا ا ہتمام پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کےنائب صدر غلام محی الدین نے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کیا جس میں پی ایم ایل این دبئی کے چیئرمین عامر سہیل گھمن ، پی ایم ایل این کے مرکزی نائب صدر محمّد شہزاد بٹ ، منارٹی ونگ کے صدر جان قادر، لیڈیز منارٹی ونگ کی صدر کرسٹینا ، وقاص گھمن، عبدا لرزاق گجر ، آشر مون، صائمہ صادق، ڈاکٹر محمّد اکرم چودھری ، شیخ محمّد پرویز اور پی ایم ایل این وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے شرکت کی۔
یوم پاکستان کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد شہزاد بٹ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولؐ غلام محی الدین نے خوش الحانی سے ادا کی، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عامر سہیل گھمن نے بطریق احسن ادا کیے۔
اس موقع پرتالیوں کی گونج میں کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو 82 ویں "یوم پاکستان” کی مبارکباد دی گئی، مقررین نے یوم قرار داد پاکستان کے حوالہ سے تقاریر کیں ، مقررین نے کہا کہ حصول پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے جان و مال کی قربانیاں دیں۔ لاکھوں لوگوں نے حصول پاکستان کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمّدعلی جناح نے انتھک کوشش کے بعد یہ خطہ ارض حاصل کیا جس پر ہم آج آزادی سے سانس لے رہے ہیں،شاعر مشرق مفکر پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر محمّد اقبال نے 1930 میں مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا خواب دیکھا جس کی تعبیر بانی پاکستان قائد اعظم محمّدعلی جناح نے پوری کی اور 14اگست 1947 کو پاکستان حاصل کیا۔
پاکستان ہمارے لیے ایک نعمت ہے جس کی ہمیں قدر اور الله کا شکر ادا کرنا چاہیے، بحیثیت پاکستانی ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کوعلامہ ڈاکٹر محمّد اقبال کے خواب اور بانی پاکستان قائد اعظم محمّدعلی جناح کی امیدوں کے مطابق بنایں اور اسے سنوارنے کے لیے اپنے اپنے حصّہ کا فرض ادا کریں۔
یوم پاکستان کی تقریب کےآخر میں تقریب کے میزبان غلام محی الدین نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی۔