اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرتا رہوں گا، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(نمائندہ خصوصی) ممتاز پاکستانی سیاسی و سماجی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی قربانیوں کو ہر حکومت نے فراموش کیے رکھا، انکے بنیادی مسائل سے پہلوتہی کی اور بیانات تک محدود اعلانات کیے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا درد مجھے بے چین رکھتا ہے یہی درد ہے جس کا میں ہر جگہ اور ہر فورم پر اظہار کرتا ہوں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرتا رہوں گا، جب تک انکے مسائل حل نہیں ہوجاتے تب تک میرے لیے کچھ اور سوچنا ممکن نہیں۔

انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ اوورسیز پاکستانی سکون سے اپنے بچوں کے لیے رزق حلال کماسکیں۔

Comments (0)
Add Comment