وزیر اعظم عمران خان عالمی سطح پر بھارت کی آبی جارحیت کو بے نقاب کریں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(تارکین وطن نیوز)ممتاز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر حکومت اپنے مفادات کے لیے کام کرتی رہی لیکن کسی کو پاکستان کے خشک ہوتے دریا اور بنجر ہوتی زمینوں کا خیال نہیں آیا، آج بھارت کی آبی جارحیت کے سبب پاکستان کے دریا راوی، چناب، ستلج اور بیاس خشک ہوچکے ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں نے اس پر بالکل توجہ نہیں دی جو ہماری آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ہر حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف تو بلندوبانگ اعلانات کرتی رہی لیکن بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف ایک لفظ نا بولا، کیا ماضی کی کوئی حکومت بھی اتنی جرآتمند نہیں تھی کہ وہ بھارت کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھاتی اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتی، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ بھارت کو آبی جارحیت کا موقع ہمارے ماضی کے تمام حکمرانوں نے فراہم کیا اور وہ سب پاکستانی قوم کے مجرم ہیں۔

انہوں نے موجودہ حکومت اور عمران خان سے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر بھارت کی آبی جارحیت کو بے نقاب کرے اور پاکستان کے دریا ئو ں پر ڈیم تعمیر کرنے اور پانی روکنے کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جا ئیں کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کا سوال ہے۔

Comments (0)
Add Comment