وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرلیں تحریک عدم اعتماد سے نہیں بچ سکتے، محمد رحیم خان تنولی

شارجہ(تارکین وطن نیوز)ڈپٹی پریس سیکریٹری مسلم لیگ(ن)شارجہ محمد رحیم خان تنولی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرلیں اب وہ عدم اعتماد سے نہیں بچ سکتے۔

عدم اعتماد اللہ کے فضل سے ضرور کامیاب ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا PTI کے تمام ممبران قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے اور شرکت کی صورت میں آرٹیکل 63 اے کی دھمکی کے با وجود بھی کم از کم 35 سے 40 ممبران عمران خان کے خلاف اپنا ووٹ استعمال کریں گے جس کے بعد ان شاء اللہ بہت جلد میاں شہبازشریف وزارت اعظمی کا حلف اٹھائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment