تحریک عدم اعتماد بیرونی طاقتوں کی ایما پر پیش کی گئی،محمد ثقلین مہرو

پاکستان کو بیرونی قرضوں میں شریف خاندان نے اپنی کرپشن کی وجہ سے دھکیلا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی بھکاری نہیں بلکہ خوددار قوم ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تاریخی شکست بیرونی مداخلت کو شکست ہوئی ہے اور پاکستانی خودمختاری کی فتح ہے۔

محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی نے اپنے بیان میں شہباز شریف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھکاری نہیں بلکہ خود دار قوم ہیں۔ پاکستان کو بیرونی قرضوں میں شریف خاندان نے اپنی کرپشن کی وجہ سے دھکیلا۔ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے بیرونی طاقتوں کی غلامی قبول کر رہے ہیں ان کے حالیہ دنوں میں بیانات اس کے واضح ثبوت ہیں۔ تحریک عدم اعتماد بیرونی طاقتوں کی ایما پر پیش کی گئی جس کی تصدیق نیشنل سیکورٹی کونسل نے اپنے اعلامیے میں کر دی۔

جیسے ذوالفقار علی بھٹو کی خلاف نو ستارے اکھٹے ہوگئے تھے بیرونی سازش کے تحت اسی طرح ان کی اولادیں آج عمران خان کے خلاف اکھٹی ہو گئی ہیں صرف اس لئے کہ عمران خان آزاد خارجہ پالیسی پر نہ صرف یقین رکھتے ہیں بلکہ اس پر عمل پیرا ہے۔ پاکستانی قوم مفاد پرست سیاست دانوں کو پہچان چکے اور آئندہ انتخاب میں ان سب کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، خیبر بختونخواہ میں حالیہ الیکشن اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عوام اس بار مفاد پرست سیاست دانوں کو پہچان چکی ہے اسلام آباد جلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ تھا۔ پاکستانی عوام غیور قوم ہے وہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی کہ ان کی قسمت کے فیصلے ملک سے باہر بیٹھے لوگ کریں اور کرپٹ حکمرانوں کو پھر سے مسلط کر دیں۔

Comments (0)
Add Comment