لندن(تارکین وطن نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، آج ایک ایسے شخص سے نجات ملی جس نے پاکستان کو معاشی طور پہ تباہ و برباد کردیا اور پاکستان کو کنگال کرکے رکھ دیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا بہت شکر ہے کہ اس سے نجات ملی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج قوم کے لیے بہت مبارک دن ہے، میں اپوزیشن جماعتوں کو داد دینا چاہتا ہوں، ان کی کاوشیں اور کوششیں رنگ لے آئیں۔
Poise, grace, statesmanlike ♥️ https://t.co/lTBhEUacpQ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 7, 2022
نواز شریف نے کہا کہ لوگ مہنگائی کے ہاتھوں بہت تنگ ہوچکے ہیں، ملک کی معاشی صورت حال بہت خراب ہوگئی ہے اور ڈالر 190 روپے تک پہنچ چکا ہے۔