الوداع الوداع عمران خان الوداع، پی پی پی کینیڈا

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گجر، جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، سینئر نائب صدر اورنگزیب ظفر، ایڈشنل جنرل سیکرٹری شفیق راجہ، نائب صدر ظفر اللہ بابر، نائب صدر خالد گل، نائب صدر مشہود قاضی، نائب صدر طارق رشید، انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسن کھوکھر، جنرل سیکرٹری مصدق اکرام، سینئر نائب صدر مشتاق سومرو، نائب صدر سجاد چوہدری، نائب صدر سعد راز ، انفارمیشن سیکرٹری محمد امتیاز اور ممبرز ایگزیکٹو کمیٹی حاجی جمیل، منصور مرزا، راؤ یاسر اقبال ، صفدر وڑائچ ، ڈاکٹر محمود اور دوسرے عہدے داروں اور کارکنوں کی طرف سے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا اور قوم کو مبارک باد دی۔

پی پی پی کینیڈا نے اس امید ظاہر کی کہ آئینی طور پر عمران حکومت کا خاتمے سے جمہوریت مستحکم ہو گی اور خدا کا شکر ہے کہ پاکستان کسی غیر آئینی اقدام سے بچ گیا۔

پی پی پی کینیڈا اس اُمید کا اظہار کرتی ہے کہ نئی حکومت عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لئے اپنی توانائیاں خرچ کرے گی۔

پی پی پی کینیڈا آصف علی زرداری، بلاول بُھٹو اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو اس عظیم جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

Comments (0)
Add Comment