اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،محمد ثقلین مہرو

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو کی انجینئر محمد فرحان ملک اور عامر راشد خان سے ملاقات، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سہیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملکی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انجینئر محمد فرحان اور عامر راشد نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ پاکستان اوورسیز چیپٹر میں متحرک کردار ادا کر نا چاہتے ہیں۔

محمد ثقلین مہرو نے ملکی موجودہ صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی خودمختاری کی جنگ لڑ رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بیرونی طاقتوں کی ایما پر پیش کی گئی ہے۔

محمد ثقلین مہرو نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم آزاد پاکستان چاہتے ہیں اور ملکی خودداری پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment