پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا اورمسلم لیگ ن کے زیراہتمام نئی حکومت کے قیام پر جشن

او نٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا اور مسلم لیگ ن کینیڈا کے زیر اہتمام عمران خان حکومت کے خاتمے پر یوم تشکر اور نئی قومی حکومت کے قیام پر مشترکہ جشن اور افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی پی پی پی کینیڈا کے صدر جاوید گجر، جنرل سیکرٹری راؤ طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری شفیق راجہ، نائب صدر خالد گل، نائب صدر طارق رشید، جوائنٹ سیکرٹری خالد بُخاری، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر محمود، سابق صدر منصور مرزا، مصدق اکرام جنرل سیکرٹری پی پی پی ٹورنٹو، سینئر نائب صدر مشتاق سومرو، نائب صدر سجاد چوہدری، انفارمیشن سیکرٹری مُحّمد امتیاز اور دوسرے عہدےداروں نے شرکت کی۔

پروگرام میں مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے عمران حکومت کے خاتمے کو ملک اور قوم کے لئے مفید قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ شہباز شریف کی قیاد ت میں نئی قومی حکومت جلد قوم کو مشکلات سے نکالے گی۔ مقررین نے سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور دوسرے قائدین کی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments (0)
Add Comment