پاکستان مشن اقوام متحدہ نیویارک میں تعزیتی اجلاس، پریس قونصلر ڈاکٹر مریم شیخ کی والدہ کی وفات پر اظہارِ افسوس

نیویارک(طاہر محمود چوہدری)اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نیویارک کی پریس کونسلر ڈاکٹر مریم شیخ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوسناک کے لیے ایک تعزیتی اجلاس پاکستان مشن نیویارک میں منعقد ہوا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے ڈاکٹر مریم شیخ سے اپنی اور مشن کے تمام افسران کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

سفیر منیر اکرم کا کہنا تھا کہ "والدین کا اس دینا سے چلے جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے”، اس موقع پر انہوں نے نے مشن کے افسروں اور عملے کے ساتھ مل کر مرحومہ رضیہ شیخ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے لیے فاتحہ خوانی بھی کی،جن کا گزشتہ دنوں کراچی میں انتقال ہو گیا تھا. قبل ازیں قونصل جنرل محترمہ عائشہ علی، پاکستان مشن اور نیویارک قونصلیٹ کے افسران اور عملے نے الگ الگ بیانات میں ڈاکٹر مریم شیخ سے اظہار تعزیت کیا۔

اس کے علاوہ انفارمیشن سیکرٹریٹ اور گروپ آف 77 ایگزیکٹو سیکرٹریٹ کمیٹی کے عملے اور مراد احمیا کی کی جانب سے سوگوار خاندان کے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے، نیویارک اور اقوام متحدہ کی صحافی کمیونٹی اور پاکستانی میڈیا کمیونٹی نے بھی ڈاکٹر مریم شیخ سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment