جدہ(امیر محمد خان)پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی عہدیداران و کارکنان کے ساتھ ساتھ یکجہتی فورم کے ذمہ داران نے بھی بھرپور شرکت کی، تقریب کی میزبانی صدر مسلم لیگ جدہ چوہدری نوید گجر نے کی جبکہ صدارت قائم مقام صدر فاروق انجم نے کی اور تقریب کے مہمان خصوصی میاں محمد نوازشریف کے پولیٹیکل سیکرٹری حنیف خان تھے اور نظامت کے فرائض چیئر مین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر نے ادا کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری محمد اکرم گجر،سرپرست مسعود احمد پوری،قائم مقام صدر فاروق انجم،جنرل سیکرٹری نور محمد آرائیں،چیف آرگنائزر راجہ کمال، سینئر نائب صدر چوہدری وحید،نائب صدر چوہدری ثقلین گجر،انفارمیشن سیکرٹری احسان الہٰی گجر،صدر جدہ باڈی چوہدری نوید گجر،نائب صدر میاں رضوان الحق،جنرل سیکرٹری عمر معسود پوری صدر مدینہ منورہ میاں ارشد نے کہا کے میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے ملک میں غرور،تکبر اور قومی راہنما ئوں کی کردار کشی کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور قوم پھر سے ایک بہتر خوشحال پاکستان دیکھ سکے گی اور اوورسیز کے مسائل اب نعروں یا سوشل میڈیا سے نہیں بلکہ عملی طور پر حل ہوں گے اور ہم اپنی حکومت کو معاشی طور پر زیادہ سے زیادہ سپورٹ کریں گے،پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ملک کو جو مسائل درپیش آئے ہیں انکو حل کریں گے۔
مہنگائی اس وقت ملک کا اہم مسئلہ ہے میاں شہباز شریف نے منتخب ہوتے ہی ملازمین اور عوام کے ریلیف کے لیے پیکج کا اعلان کیا ہے انشااللہ مہنگائی سمیت دیگر مسائل بھی جلد حل ہوں گے۔تقریب سے پاکستان یکجہتی فورم کے ذمہ دران صدر پیپلز پارٹی چوہدری تصور،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنما سردار وقاص عنایت،قائم مقام صدر اے این پی نوشروان خٹک،سماجی شخصیت شریف زمان،کنوئنیر قومی یکجہتی فورم سید ریاض بخاری اور دیگر نے اپنے خطابات میں کہاکہ عمران نیازی اقتدار سے محرومی کے بعد حواس باختہ ہو چکا ہے اور فرمائشی خط کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے مگر عوام پی ٹی آئی کی فسطائی حکومت کا بدترین دور دیکھ چکے ہیں اور اب عمران نیازی کے کسی دھوکے،فریب اور بہکاوے میں آنے والے نہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے ہٹا کر پی ڈی ایم نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی حکومت کے لیے آگے بہت زیادہ چیلنجز ہیں، انتخابی اصلاحات، جمہوریت کی بحالی اور سب کے لیے خوشحالی اس حکومت کیپیش نظر ہو گی۔ نااہل حکمر انوں نے قوم کوبدترین مہنگائی اور غربت کی چکی میں پیس دیا ہے۔ نوازشریف، مریم نواز، آصف زرداری سمیت دیگر رہنما ؤں کو صبرتحمل اور بے گناہ جیلیں کاٹنے کا صلہ مل گیا ہے۔ نیازی نے غیر جمہور ی طریقہ سے اقتدار پر قبضہ کیا آئین توڑا۔ پی ڈی ایم کے رہنما ؤں نے پارلیمنٹ میں جمہور ی طریقہ استعمال کرتے ہوئے اپنے ووٹ کی طاقت سے نیازی کو شکست دی۔مسئلہ کشمیر کو تین سال دبا کر رکھا اور خارجہ پالیسی میں بھی گزشتہ حکومت کء ناکام رہی اب انشاء اللہ سب اتفاق و اتحاد سے ملکر پاکستان کو ترقی کی جانب لیکر جائیں گے۔
۔تقریب کے مہمان خصوصی میاں محمد نوازشریف کے پولٹیکل سیکرٹری حنیف خان نے اپنے خطاب میں میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر سب کو مبارک باد دی اور کہا کے یہ حق اور سچ کی فتح ہے گدشتہ حکومت نے 4سالوں میں ملک کو مہنگائی بے روز گاری اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا، آپکے قائد میاں محمد نوازشریف اسی ماہ انشاء اللہ آپ کے درمیان ہوں گے اور ہماری حکومت سے پاکستان میں انشاء اللہ ایک ترقی کا دور شروع ہو گا۔ تقریب میں معروف پاکستانی سنگر نعیم سندھی نے مسلم لیگی ترانے گا کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ کارکنان نے خوب نعرے لگائے اور خوشی سے جھوم اٹھے۔