سی پی اے پاکستان کی جانب سے ممبران اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں سحری کا اہتمام

تقریب میں قونصل جنرل آف پاکستان دبئی حسن افضل خان اور معروف اماراتی بزنس مین ہز ایکسی لینسی سہیل محمد آل زرعونی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

سی پی اے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا اہم ترین ونگ ہے جس کے ممبران کی تعداد500 سے تجاوز کرچکی ہے

سی پی اے کے ممبران میں پبلک اکاؤنٹنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی کےمقامی ہوٹل میں سی پی اے پاکستان کی جانب سے سی پی اے ممبران اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں نیٹ ورکنگ سحور پرگروام منعقد کیا گیا،پروگرام میں قونصل جنرل آف دبئی حسن افضل خان،پاکستان بزنس کونسل دبئی کے ڈائریکٹر، معروف اماراتی بزنس مین ہزایکسی لینسی سہیل محمد ال زارعونی،صدرسوشل سنٹر شارجہ خالد حسین چوہدری سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

سی پی اے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا اہم ترین ونگ ہے جس کے ممبران کی تعداد500 سے تجاوز کرچکی ہے، اس ونگ کا مقصد یواےای میں مقیم اووسیز کے بہتر مستقبل کے لئے ان کی رہنمانی کرنا ہے ۔گزشتہ روز سی پی اے پاکستان کی جانب سے نیٹ ورکنگ سحور پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سی پی اے ممبران اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی دیگر باڈیزکے ممبران سمیت بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان دبئی حسن افضل خان اور معروف اماراتی بزنس مین ہز ایکسی لینسی سہیل محمد آل زارعونی تھے جن کو انتظامیہ کی جانب سے پھول پیش کیے گئے، پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ ایسے پروگرامز کا آغاز کیا جاسکے جن سے اووسیز پاکستانیوں کے مستقبل کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھجوایا جا سکے ۔

پروگرام کے مہمان خصوصی قونصل جنرل حسن افضل خان،سی پی اے پاکستان کے صدر شفیق الرحمن، پاکستان بزنس کونسل کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر سلطان محمود اور دیگر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پی اے پاکستان یواےای میں آنے والے پاکستانیوں کے لئے بہت اچھا فورم ہے ،سی پی اے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا پروفیشنل ونگ ہے جو یواے ای میں بہت اچھا کام کررہا ہے،سی پی اے پاکستان کے پیٹرن ان چیف ہزایکسی لینسی سہیل محمد ال زارعونی اور قونصل جنرل آف پاکستان نے سی پی اے کے ممبران میں پبلک اکاؤنٹنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

تقریب میں زاہد اللہ خان، ڈاکٹر احسن طاہر، صدر سوشل سنٹر شارجہ چوہدری خالدحسین، فراز احمد صدیقی اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے سینئر عہدیدا ران سمیت دیگر اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment