تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل حسن افضل خان تھے
پاکستانی کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان حسن افضل خان تھے۔ خالد حسین چوہدری نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ اللہ نے روزہ تمام مسلمانوں پر فرض کیا ہے۔ روزے کا مقصد تقویٰ سکھانا ہے۔
رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے اور ہم سب کو اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنا چاہیے۔ افطار ڈنر کے شرکاء میں راجہ محمد سرفراز، میاں منیر ہانس، سردار جاوید یعقوب، ذوالفقار علی مغل، عرفان قمر گوندل، محمد غوث قادری، پاکستانی سوشل سنٹر شارجہ کے ڈائریکٹرز محمد عمران رفیق، محفوظ احمد ستی، فراز احمد صدیقی شامل تھے۔
پاکستانی کمیونٹی سے خلیل الرحمان بونیری، انجینئر زبیر خان۔ عرفان افسر اعوان، ڈاکٹر خالد شیخ ، محمد ایاز، ڈاکٹر محمد اکرم چودھری ، محمد رفیق ناصر ، چودھری اسد خالد ، حاجی محمد یاسین، حاجی محمد یونس، ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد، محمد شہزاد بٹ، شیخ محمد پرویز، ملک شہزاد یونس، سہیل خاور ،چودھری شاہد بشیر، غلام محی الدین، افتخار چودھری ، عبدالرزاق گجر ، وقاص گھمن ، راجہ محمّد جمیل بنگیال ، بابر عزیز بھٹی ، ساجد چیمہ، حامد زمان کائرہ ،اقبال ابراہیم، چودھری محمد عارف، سفیر ستی ، عمران اسلم ، عامر شفیق محمد ثقلین مہرو اور دیگر بہت سے دوسرے لوگ شامل تھے۔
افطار ڈنر کے آخر میں میزبان خالد حسین چوہدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔