اس موقع پرسابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کی سالگرہ بھی منائی گئی
غلام مصطفیٰ مغل نے سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالی
امارات بھر سے لیگی کارکنوں کی بھر پور شرکت
دبئی(طاہر منیر طاہر)پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی طرف سے شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں امارات بھر سے لیگی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے موقع پر سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کی سالگرہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
افطارڈنراورسالگرہ کی مشترکہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفیٰ مغل، ملک شہزاد نائب صدرمرکز، ڈاکٹر اکرم شہزاد نائب صدرمرکز، رانا محمد نعیم سیکرٹری سوشل میڈیا، سجاد سلیم بزنس مین، پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارت دبئی یونٹ کے صدرراجہ ظہیراحمد سملالوی، اویس قریشی نائب صدر دبئی یونٹ، عامر بھٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دبئی یونٹ، حاجی فضل نائب صدر دبئی یونٹ، اظہر بھٹی نائب صدر دبئی یونٹ، چوہدری عابد حسین نائب صدر دبئی یونٹ، عرفان طور جنرل سیکرٹری شارجہ یونٹ، عامر بشیر چیئرمین شارجہ یونٹ، چوہدری شاہد بشیر سینئر نائب صدر شارجہ یونٹ، عارف منہاس صدر عجمان یونٹ، صادق اعوان نائب صدر عجمان یونٹ، چوہدری یاسین اور عباس بھٹی نے شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام راجہ ارشد نائب صدرپاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارت نے کیا اورتقریب کا نظم و نسق راجہ عابد حسین جنرل سیکرٹری دبئی یونٹ کی ٹیم نے کیا، اس موقع پرغلام مصطفیٰ مغل نے سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان ہمیشہ سیاسی مخالفین کے تمام سیاسی اور غیر سیاسی ہتھکنڈوں کے سامنے سیسہ پلا ئی دیوار ثابت ہوئے۔
انہوں نےساری عمرسیاسی جدو جہد اور مسلم لیگ ن کی خدمت میں گزاری، انہوں نے چوہدری تنویر خان کی سیاسی جدوجہد کوخراج تحسین پیش کیا، تقریب میں موجود تمام لیگی ساتھیوں نے تالیوں کی گونج میں چوہدری تنویر خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔