مسجد نبوی میں وقوع پذیر ہو نے والے افسوس ناک واقعہ پر پی ایم ایل این امارات کا شدید رد عمل

پاکستان میں پلاننگ کرنے والوں اورمدینہ میں توہین رسول کرنے والوں کو سخت ترین سزا دی جائے

پاکستان کی عالمی سطح پربدنامی ہوئی، ہم سخت شرمندہ ہیں

پی ایم ایل این امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال کی طرف سے دی گئی افطاری میں شریک لوگوں کی طرف سے اظہار مذمت

دبئی (طاہر منیر طاہر) مدینہ منورہ میں وقوع پذیر ہونے والے سنگین واقعہ نے پوری دنیا میں پاکستان کو رسوا کر دیا ہے اور وہاں بے ادبی کرنے والوں نے مسلمانوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں، روضہ رسول پر بے ادبی کرنے والے پی ٹی آ ئی کے کارکنوں نے ایک بد ترین مثال پیدا کر دی ہے جس کی سزا بھی سنگین ترین ہونی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار پی ایم ایل این امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال کی طرف سے دی گئی افطاری میں شریک لوگوں نے کیا، افطار ڈنر میں پی ایم ایل این امارات کے صدر غلام مصطفیٰ مغل، رانا توقیر، نبیل ظفر، عقیل ظفر، چودھری ضیاء،حاجی محمد نواز، جان قادر، محمد شوکت بٹ، عامر سہیل گھمن، عبدالوحید پال،وقاص گھمن، عبدالمجید مغل، محمد جمیل بنگیال، راجہ محمد خالد، راجہ ظہیرسملالوی، راجہ عابد حسین،رانا محمد یوسف، محمد شہزاد بٹ، راجہ ابو بکر، میاں غلام محی الدین، حاجی محمد یونس، رانا محمد نعیم، میاں منیر ھانس اور عرفان قمر گوندل نے شرکت کی۔

شرکا تقریب نے کہا کہ یہ واقعہ سوچی سمجھی سازش کا حصّہ ہے جس کے ذمہ داران عمران خان اور اس کے حواری ہیں، ان کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو ئے ہیں اور پاکستان کی عالمی سطح پربدنامی ہوئی، ہم سخت شرمندہ ہیں، اس موقع پر حکومت سعودیہ اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیاکہ وقوعہ کے تمام ذمہ داران اور پاکستان میں پلاننگ کرنے والوں اورمدینہ میں توہین رسول کرنے والوں کو سخت ترین سزا دی جائے۔

Comments (0)
Add Comment