بزنس مین شوکت محمود بٹ کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام

عید ملن پارٹی میں پی یم ایل این کے عہدیداروں کی شرکت

میزبان شوکت محمود بٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر شوکت محمود بٹ نے اپنی رہائش گاہ پر پی یم ایل این امارات کے عہدیداروں، کارکنوں اور اپنے ذاتی دوست احباب کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا، اس موقع پر چودھری جواد آف ڈھیرو گنہ مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں راجہ محمّد جمیل بنگیال، راجہ خالد محمود، رانا محمّد یونس، چودھری حمیر،چودھری ثاقب، چودھری نعیم، چودھری اسد، فاروق بھٹی، چودھری شہناز، ملک نبیل، ثاقب بٹ، چودھری علی ظفر، چودھری آصف، خاور زمان، اعجاز شاہ، چودھری یاسر، حاجی محمد نواز،غلام محی الدین، ملک ذیشان، حاجی فاضل، ملک جہانزیب ، چودھری کامران، ملک سجاد، راجہ مہران جمیل، ذیشان زیب اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر میزبان شوکت محمود بٹ نے کہا کہ اس تقریب کا اہتمام عید الفطر کی خوشیاں دوستوں کے ساتھ بانٹنے کے لیے کیا گیا ہے تا کہ آج کے پر آشوب دور میں دوست مل جل کر خوش گوار لمحات سے لطف اندوز ہو سکیں، تقریب کے آخر میں میزبان شوکت محمود بٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پر تکلف لنچ سے مہمانوں کی تواضع کی۔

Comments (0)
Add Comment