پی ایم ایل این امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثرکی طرف سے دبئی میں عید ملن تقریب کا اہتمام

عید ملن تقریب میں پی ایم ایل این کے عہدیداروں،سوشل میڈیا کے کارکنوں اور فیملیز کی شرکت

میزبان فرزانہ کوثر نے شرکا تقریب کا شکریہ ادا کیا اور پر تکلف لنچ سے مہمانوں کی تواضع کی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ویمن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں عید ملن تقریب کا خصوصی اہتمام کیا جس میں پی ایم ایل این کے عہدیداروں، سوشل میڈیا کے کارکنوں اور فیملیزنے شرکت کی۔

عید ملن تقریب میں غلام محی الدین، کاشف ندیم، ڈاکٹر فوزیہ کاشف، زویا، سبیکا، دیالہ، معید اور منسہ کے علاوہ متعدد دوسرے لوگوں نے شرکت کی،عید الفطر کی خوشیوں کو منانے کے ساتھ ساتھ فرزانہ کوثر نے اپنی سالگرہ کا بھی اہتمام کیا ہوا تھا، اس موقع پرشرکا تقریب نے تالیوں کی گونج میں فرزانہ کوثرکی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد دی۔ عید ملن تقریب کے دوران موجودہ ملکی حالات و واقعات پر بھی گفتگو کی گئی اور مسلم لیگ ن کو اندرون اور بیرون ملک سپورٹ کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

فرزانہ کوثر نے مزید کہا کہ امارات میں پی ایم ایل این وومن ونگ دن بہ دن مضبوط اور منظم ہو رہی ہے اور اس میں مختلف طبقہ فکر کی خواتین جوق در جوق شامل ہو رہی ہیں جومسلم لیگ ن کے لیے خوش آ ئندہے، فرزانہ کوثر نے کہا کہ ہم بہت جلد وومن ونگ اور سوشل میڈیا کی ٹیم کو سیکڑوں تک لے جانے میں کامیاب ہو جائیں گے جس سے پاکستان مسلم لیگ ن کو اندرون اور بیرون ملک توانائی ملے گی۔

عید ملن تقریب کے آخر پر تقریب کی میزبان فرزانہ کوثر نے آنے والے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اورمہمانوں کی تواضع پر تکلف لنچ سے کی۔

Comments (0)
Add Comment