اپوزیشن کے نام نہاد الزامات کا جواب دینے کیلئے پی ایم ایل این امارات کے سوشل میڈیا ونگ کو مزید فعال کرنیکا فیصلہ

28 مئی 2022 کو "یوم تکبیر” بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

معاہدہ کے مطابق 10 اگست 2022 سے عامر سہیل گھمن دبئی یونٹ کے صدر ہوں گے

پی ایم ایل این دبئی کے نائب صدر عبدالرزاق گجر کی طرف سے دیے گئے خیر سگالی عشائیہ میں لیگی عہدیداروں کی شرکت اور اظہار خیال

دوبئی (طاہر منیر طاہر) اگر پی ٹی آ ئی والوں میں ذرا بھی سیاسی بصیرت اور سمجھ بوجھ ہو تو انہیں اخلاقیات کے اندر رہ کر حکومت پر تنقید کرنی چاہیے اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے،پی ٹی آ ئی کے لیڈران اور ورکرز کی طرف سےبد زبانی اور غیر اخلاقی زبان کے استعمال سے نوجوان نسل اخلاقیات سے عاری ہوتی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار پی ایم ایل این دبئی و امارات کے کارکنوں اور عہدیداروں نے پی ایم ایل این دبئی کے نائب صدر عبدالرزاق گجر کی طرف سے دیے گئے خیر سگالی عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا۔

عشائیہ میں جان قادر، محمد شہزاد بٹ، عامر سہیل گھمن، وقاص گھمن، حاجی محمد یونس، غلام محی الدین، ساجد حسین، رانا فیصل اور عامر زیب نے شرکت کی،پی ایم ایل این کے متذکرہ کارکنوں اور عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپوزیشن کی باتوں اور الزامات کا جواب ہر سطح پر بھر پور انداز میں دیا جائے گا اور اس سلسلہ میں پی ایم ایل این کے سوشل میڈیا ونگ کو مزید فعال کیا جا ئے گا، اس موقع پرفیصلہ کیا گیا کہ 28 مئی 2022 کو "یوم تکبیر” بھر پور طریقے سے دبئی میں ا علی پیمانے پر منارٹی ونگ اور وومن ونگ کے تعا ون سے مشترکہ طور پر منایا جائے گا جس میں پی ایم ایل این امارات کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو دعوت دی جائے گی۔

متذکرہ کارکنوں اور عہدیداروں نے مزید کہا کہ پی ایم ایل این منارٹی ونگ کے صدر جان قادر نے اپنے حالیہ دورہ مسقط عمان کے دوران وہاں پی ایم ایل این (مسقط عمان) کا منارٹی ونگ قائم کر دیا ہے جس پر ہم ان کو مبارکباد کہتے ہیں،اس موقع پرجان قادر نے کہا کہ گلف ریجن میں 25 ہزار سے زائد مسیحی آباد اور بسلسلہ روزگار موجود ہیں، صرف امارات میں ہی 15 ہزار سے زائد مسیحی موجود ہیں،جان قادر نے کہا کہ وہ تمام مسیحیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر رہے ہیں اور جلد ہی گلف ریجن کے دیگر ممالک کا دورہ کر کے وہاں بھی پی ایم ایل این کے منارٹی ونگ قائم کر دیں گے۔

پی ایم ایل این دبئی کے بارے میں بات کرتے ہو ئے محمد شہزاد بٹ نے ایک دستاویز کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ ایک معاہدہ کے تحت 10 اگست 2022 سے عامر سہیل گھمن دبئی یونٹ کے صدر ہوں گے،اس معاہدہ پر پی ایم ایل این امارات کے صدر غلام مصطفیٰ مغل، جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال، چودھری عبدالغفار، فیصل الطاف اور راجہ ابوبکر آفندی کے دستخط موجود ہیں۔

محمد شہزاد بٹ نے موقع پر موجود تمام لوگوں کویہ معاہدہ بھی دکھایا، EVM کے ذریعے ووٹنگ کے بارے وضاحت کرتے ہو ئے لیگی عہدیداروں نے کہا کہ مشین کے ذریعے ووٹنگ میں بد عنوانی کا احتمال تھا اس لئے EVM کا استعمال ترک کر دیا گیا، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندگان کو براہ راست نمائندگی دی جائے اور منارٹیز کے لئے بھی سیٹیں مختص کی جائیں۔

Comments (0)
Add Comment