’’مس ٹرانس پاکستان‘ ‘کا تاج ملنے کے بعد شائرہ اروئے کی زندگی بدل گئی

شائرہ اروئے ناصرف ماڈل بلکہ وہ گلوکارہ، اداکارہ، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں

دبئی(شوبز نیوز)پاکستانی خوبرو خواجہ سرا شائرہ اروئے نے پاکستان کی پہلی ’مس ٹرانس پاکستان‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔دبئی میں مقیم پاکستانی خواجہ سرا، شائرہ اروئے ناصرف ماڈل بلکہ وہ گلوکارہ، اداکارہ، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں۔

شائرہ اروئے نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے خواجہ سراؤں کے لیے دنیا کے سب سے بڑے مقا بلہ حسن میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کی اور یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔مختلف رپورٹس کے مطابق شائرہ اروئے کو اس مقا بلہ حسن میں شرکت کے لیے مالی وسائل کی تنگی کا سامنا تھا جبکہ اس جیت نے اب اُن کی راتوں رات زندگی بدل دی ہے۔

شائرہ اروئے کا اپنی اس کامیابی پر کہنا ہے کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں اپنی گلوکاری اور اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کو میڈیا کی نظر میں لانے کے لیے میڈیا اور بلاگرز کے پیچھے بھاگا کرتی تھی، لیکن وہ مجھ کو نظر انداز کر دیتے تھے، ’مس ٹرانس پاکستان‘ کا تاج ملنے کے بعد میری زندگی بہت بدل گئی ہے۔‘

شائرہ اروئے متعدد فلموں اور اپنے گائے ہوئے گانے کی ویڈیو میں اداکاری بھی کر چکی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment