مانچسٹر(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ برطانیہ لائیرز ونگ کے صدر معروف قانون دان رانا ضیا اسلم اور جنرل سیکرٹری رانا تیمور منج نے معروف صحافی و آئی اے پی جے کے چیئر مین وسیم چودھری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مانچسٹر سٹی سنٹر ریسٹورنٹ میں استقبالیہ دیا۔
استقبالیہ تقریب میں ڈاکٹر بابر ، سعید ہاشمی سمیت دیگر وکلاء نے وسیم چودھری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سینئر صحافی وسیم چودھری کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی، چیئرمین انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس وسیم چودھری نے لائیرز ونگ کے صدر رانا ضیا اسلم کا شکریہ ادا کیا۔
اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق اور روابط کے فروغ کے لئے اتفاق کیا گیا۔