بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جائیں،بیرسٹر امجد ملک کا وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ

لندن(عرفان صدیقی)معروف قانون داں اور مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے چیف کو آرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے نام خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ فوری طور پر ان مطالبات کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اپنے خط میں بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے موبائل فون پاکستان لانے پر عائد ڈیوٹی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پاکستان آنے پر ایئرپورٹ پر انہیں سہولیات فراہم کرنے، اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ ختم کروانے، پاکستان میں چلنے والے کیسز کی آن لائن سماعت کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دینے کے لیے اقدامات کی سفارش کی ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ 30 ارب ڈالر پاکستان بھیج کر پاکستان کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں ان کے لیے خصوصی اقدامات وقت کی ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک فوت ہونے والے پاکستانیوں کو میتوں کو سرکاری خرچے پر پاکستان لانے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو دنیا کے بھر میں فعال کرنا بھی اوورسیز پاکستانیوں کا مطالبہ اور ضرورت ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی اوورسیز پاکستانیوں کی سہولیات کے لیے جلد اعلان کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment