پاکستانی نژاد جرمن بائیکر ابرار پاکستان سے 9 ہزار کلومیٹر سفر طے کر کے سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ(امیر محمد خان سے)پاکستانی نژاد جرمن بائیکر ابرار ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں پاکستان سے 9 ہزار کلومیٹر سفر طے کر کے سعودی عرب پہنچ گئے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب کے شہر جدہ آمد۔جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے پاکستانی نژاد جرمن بائیکر ابرار کا جدہ کے شاپنگ مال میں والہانہ استقبال کیا، خواتین اور بچوں نے پاکستانی نژاد جرمن بائیکر ابرار کو پھولوں کے گلدستے اوتحائف پیش کیے۔

اس موقع پر پاکستانی نژاد جرمن بائیکر ابرار کا کہناتھا کہ مجھے جدہ کمیونٹی سے مل کر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے مجھے ایسا لگا کہ میں پاکستان میں ہوں پاکستانی نژاد جرمن بائیکر ابرار نے پاکستان سے 14 فروری کو ننکانہ سے لاہور اور کوئٹہ سے ہوتے ہوئے سفر شروع کیا اور ایران، عراق،کویت سے ہوتے ہوئے ساڑھے سات ہزار کلو میٹر سفر طے کرکے سعودی عرب پہنچ گیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے مدینہ منورہ کے لیے سفر طے کیا ،روزہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری ادا کی اور مدینہ منورہ میں قیام کیا، مدینہ منورہ سے سفر طے کر کے مکہ مکرمہ پہنچے، عمرے کی سعادت حاصل کی اور سعودی عرب میں قیام کیا۔

اس موقع پر بائیکر نے کہا کہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری اور مکۃ المکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی میری زندگی کی بہترین یادگار ہے، سعودی حکومت نے جس بہترین انداز میں ضیوف الرحمان کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں جس کے لئے وہ بے انتہاء ستائش کے مستحق ہیں، زائرین دعاؤں میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان اور انکے رفقاء کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment