این ڈی پی اقتدار میں آ کر تعلیم، صحت اور انشورنس کے مسائل حل کرے گی

مسسی ساگا اور ملٹن سے این ڈی پی کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا راؤ طاہر کی طرف سے دیئے گئے برنچ میں اظہار خیال

انٹاریو(نمائندہ خصوصی)این ڈی پی اقتدار میں آ کر انٹاریو کے عوام سے کئے تمام وعدے پورے کرے گی، خصوصی طور پر ڈینٹل اور مینٹل بیماریوں کا علاج اور دواؤں کو مفت کرے گی، اس کے علاوہ انشورنس پریمیم کو چالیس فیصد تک کم کرے گی اور تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جا ئے گا۔

ان خیالات کا اظہارمسسی ساگا اور ملٹن سے این ڈی پی کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے راؤ طاہر رائڈنگ پرئزیڈنٹ این ڈی پی مسسی ساگا – مالٹن کی طرف سے دیئے گئے برنچ میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا۔

تقریب میں ملٹن سے این ڈی پی کی اُمیدوار کیتھرین سرلنشیون، مسسی ساگا ایرن ملز سے فرینہ حسن، مسسی ساگا سنٹر سے سارا والجی اور مسسی ساگا لیک شور سے جولیا کول نے شرکت کی۔

تقریب میں معززین شہر، جاوید گُجر صدر پی پی پی کینیڈا، کامران ملک جنرل سیکرٹری مسلم لیک ن کینیڈا، مصدق اکرام جنرل سیکرٹری پی پی پی ٹورنٹو، سجاد چوہدری نائب صدر پی پی پی ٹورنٹو، فدا خان این ڈی پی رائڈنگ پریزیڈنٹ مسسی ساگا ایرن ملز، اُردو ٹائمز کے ایڈیٹر وقاص گوندل، ٹورنٹو 360 ٹی وی کے ارشد بھٹی، وارڈ 5 سے کونسلر کے اُمیدوار احمد خان، محمد ثاقب، اظہر فرید، بیرسٹر راؤ قاسم اور مشہور ٹی وی ہوسٹ فوزیہ خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا نے کہا کہ اس طرح کی تقریب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے خیالات جاننے کا موقع ملتا ہے، آخر میں راؤ طاہر نے تمام امیدواروں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Comments (0)
Add Comment