پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ چودھری خالد بشیرکے والد پاکستان میں انتقال کر گئے

مرحوم چودھری بشیر احمد کا 87 سال کی عمر میں انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا

چودھری خالد بشیرکے والد کے انتقال پر پی ایم ایل این امارات کے آ فیشلز کی طرف سے اظہار تعزیت

دوبئی(طاہر منیر طاہر)پاکستان مسلم لیگ ن گلف و مڈل ایسٹ ریجن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ چودھری خالد بشیرکے والد گزشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے۔

چودھری خالد بشیرکے والد مرحوم چودھری بشیر احمد کی عمر 87 برس تھی اور ان کا انتقال اچانک ہارٹ اٹیک سے ان کے آبائی شہر سرگودھا میں ہوا ۔

مرحوم چودھری بشیر احمد کے انتقال پر پی ایم ایل این امارات کے آ فیشلزنے چودھری خالد بشیرسے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا مغفرت و بخشش کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment