راولپنڈی(تارکین وطن نیوز)موت کا مقام اور وقت کس طرح مقرر ہے اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ سے چھٹیاں گزارنے پاکستان جانے وا لے محمد رمضان گھر پہنچنے کے فوری بعد چھت سے گر کر جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد رمضان امریکہ سے وطن لو ٹے اسلام آباد ایئرپورٹ سے کلرسیداں کے قریب اپنے گاؤں بھلہ پہنچے،انہوں نے مدت سے بند گھر کے تالے کھولے اس کی صفائی کے لئے مزدور لگائے اور خود پانی کی ٹینکی کو دیکھنے کے لئے سیڑھی لگا کر اوپر چڑھنے لگے،سیڑھی سے ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نیچے جا گرے۔
انہیں کلرسیداں سے راولپنڈی ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔اس طرح محمد رمضان ہزاروں میل کا سفر طے کرکے کلرسیداں اپنے گھر پہنچے اور دو گھنٹوں کے اندر اندر سیڑھی سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔