عمران نیازی نے ملتان کے جلسہ میں گھٹیا اور بازاری زبان استعمال کی، عبدالمجیدمغل

پاکستان کی با شعور خواتین کی ہتک ہوئی ہے،عمران نیازی کومعافی مانگنی چاہیے

درآمدی اشیا کی امپورٹ پرپابندی لگا کر حکومت نے احسن اقدام کیا ہے

ملکی پیسہ باہر جانے سے روک کر ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے

دوبئی(طاہر منیر طاہر)پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور سرپرست آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی عبدالمجید مغل نے کہا ہے کہ سابقہ وزیر اعظم عمران نیازی نے ملتان کے جلسہ میں گھٹیا اور بازاری زبان استعمال کی ہے جس سے پاکستانی خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے۔

عمران نیازی کوخواتین کے بارے اس طرح کی جاہلوں والی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے تھیں، پاکستان کی خواتین با شعورہیں اور انہوں نے اسے اپنی ہتک سمجھا ہے، اسلام میں خواتین کو با عزت مقام دیا گیا ہے لیکن عمران نیازی کو یہ نہیں معلوم کہ اسلام میں خواتین کا کیا مقام ہے۔

ریاست مدینہ کی بات کرنے والے کویہ نہیں معلوم کہ ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں، اس قدر جاہلانہ زبان کے استعمال پر عمران نیازی کی جس قدر مذمت کی جائے وہ کم ہے، لہٰذا عمران نیازی کو چاہیے کہ وہ میڈیا پر آ کر اس بد زبانی کی معافی مانگے۔

عبدالمجید مغل نے مزید کہا کہ درآمدی اشیا کی امپورٹ پرپابندی لگا کر حکومت نے احسن اقدام کیا ہے اس سے ملکی سرمایہ باہرنہیں جائے گا اور پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی،موجودہ صورت میں اشیا تعیش کی در آمد کی مد میں کروڑوں ڈالرز بیرون ملک جا رہے ہیں جس سے پاکستان کی اکانومی متاثر ہو رہی ہے۔

ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اگر حکومت کو مزید پابندیاں لگانی پڑیں تو لگانی چاہیں، ساتھ ہی ایکسپورٹس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ بیرون ملک سے سرمایہ پاکستان آ ئے اور ملک سے قرضوں کا بوجھ اتر سکے۔

Comments (0)
Add Comment