متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تعزیتی ریفرنس اوورسیز پاکستانیز یونائیٹد فورم یو اے ای نے دبئی میں کیا

پی پی پی، پی ٹی آئی اور پی ایم ایل ن کے عہدیداران کی خصوصی شرکت

اس موقع پر شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور دعا ئے مغفرت کی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النھیان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیز یونائیٹد فورم یو اے ای نے دبئی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا،تقریب میں پی پی پی، پی ٹی آ ئی اور پی ا یم ایل ن کے عہدیداران، سماجی و کاروباری شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام پی پی پی بزنس فورم کے نائب صدر سید تسلیم عباس اورپی پی پی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے کیا تھا،تعزیتی تقریب میں حذیفہ ابراہیم، فضل درانی، عمر بلوچ، نثارخٹک، عبدا لمجید مغل، ذوا لفقارمغل، رضوان عبداللہ، وقاص گھمن، اسلم سرکانی، اسلم ملک، سجاد نذیر، عرفان گوندل، بابر عزیز بھٹی، اکرم شہزاد، خورشید، خادم حسین، حامد زمان ، شوکت محمود بٹ ، راجہ محمد جمیل بنگیال،شفیق صدیقی اور ربیعہ خان کے علاوہ دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر متذکرہ شرکا تقریب نے اپنے اپنے الفاظ و انداز میں مرحوم شیخ خلیفہ بن زید النھیان کو خراج تحسین پیش کیا۔

مقررین نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النھیان ایک مہربان اورپاکستانیوں سے پیار کرنے والی شخصیت کے مالک تھے،ان کے دور حکومت میں متحدہ عرب امارا ت کی ترقی قابل تحسین رہی اور بیشمار پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملےاور پاکستان کے ساتھ انتہائی دوستانہ و برادرانہ تعلقات رہے۔

اوورسیز پاکستانیز یونائیٹد فورم یو اے ای کے صدر میاں منیر ہانس نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید کا دور حکومت ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا،تقریب کے آخر میں اجتماعی طور پر مرحوم شیخ خلیفہ بن زید النھیان کے لیے دعا ئےمغفرت کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment