پاکستان کو آج امپورٹڈ حکومت نے جلیانوالہ باغ بنا دیا، محمد ثقلین مہرو

خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانا بربریت اور خاندانی آمریت کی نشانی ہے، محمد فہیم بیگ

پولیس کے ساتھ گلوبٹوں نے شہریوں پر بہیمانہ تشدد شریف خاندان کے ایما پر کیا ، سید کلیم اللہ بخاری

یاسمین راشد جیسی بزرگ سیاستدانوں پر تشدد اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں، مرزا صفدر اقبال بابر

دبئی (طاہر منیر طاہر) پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے آج پاکستان میں جلیانوالہ باغ کی تاریخ دہرائی گئی۔1947 کے بعد پاکستان میں ایسے مناظر پہلی بار لوگوں نے دیکھے جس کی ذمہ دار غیر قانونی امپورٹڈ حکومت ہے۔

عرفان والہ انفارمیشن سیکریٹری پی ٹی آئی فجیرہ نے کہا کہ ہم آج کی بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی راس الخیمہ کے نائب صدرملک ظفرنے کہا کہ شریف خاندان نے آج ضیاالحق آمریت کی یاد تازہ کر دی، پی ٹی آئی شارجہ کے صدرعتیق الرحمان کا کہنا جے کہ ہم پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ہونے والے ظلم و تشدد کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔ یہ جمہوریت نہیں بلکہ ہٹلرکی فسطائی حکومت ہے۔

پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے عہدیداران اور کارکنان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے امپورٹڈ حکومت نے پوری ملک کو مقبوضہ کشمیر بنا دیا جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ خصوصی طور پر پنجاب کے شاہی خاندان کی ایما پر پولیس نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا اور آج سارا دن نہ صرف راستے بند کیے بلکہ دہشت گردوں کی طرح گاڑیوں کی بھی توڑ پھوڑ کی گئی جس سے امپورٹڈ حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔

کینسر کی مریضہ ہونے کے باوجود کورونا میں بے مثال کردار ادا کرنے والی یاسمین راشد پر جس طرح تشدد کیا گیا ان کی بے حرمتی کی گئی اس کی پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ عہدیداران نے مزید کہا کہ ایسے آمرانہ ہتھکنڈوں سے قوم کی عزم و ہمت میں کمی نہیں آئے گی۔

قوم غیر ملکی سازش کے خلاف بیدار ہو چکی ہے اور کرپٹ چور اور بیرونی قوتوں کے سہولت کاروں کے خلاف قوم میدان عمل میں آچکی ہے۔ امپورٹڈ حکومت ملک میں بدامنی اور انارکی پھیلانا چاہتی ہے جبکہ پی ٹی ائی کی قیادت نے اپنے کارکنان کو صبر و تحمل کی تلقین کی جس کی وجہ سے آج کارکنان نے پولیس کے تشدد و بربریت پر ردعمل نہیں دیا۔

Comments (0)
Add Comment