نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ فاروق مغل ان دو جنوبی ایشیائی باشندوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ریاستی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی دوڑ کے لیے جارجیا کی ڈیموکریٹک پرائمریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستانی امریکی حکومت کے امور کے مشیر اور سیاسی حکمت عملی کے ماہر فاروق مغل نے جارجیا سٹیٹ اسمبلی کے ڈسٹرکٹ 105 سے ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب جیتا ہے جبکہ نبیلہ اسلام سمیت کم از کم 3 بنگلہ دیشی امریکیوں نے ریاستی نمائندے کو شکست دی ہے۔
ریاستی سینیٹ ڈسٹرکٹ 7 کی دوڑ کے لیے جارجیا کی ڈیموکریٹک پرائمری میں بیتھ مور ،دو دیگر بنگلہ دیشی امریکیوں، جوش الدین، عارفین چودھری اور شیخ رحمن نے بھی ریاستی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے لیے اپنے پرائمری انتخابات جیتے ہیں۔
فاروق مغل کی پرورش گیوینیٹ کاؤنٹی میں تارکین وطن والدین کے ہاں ہوئی، جو 1995ء میں لارنس ویل، جارجیا میں پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئے تھے۔
فاروق مغل نے میکون میں مرسر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے 2000ء میں شوشیالوجی میں بیچلر ڈگری کے ساتھ گریجویشن کی،جارجیا میں وہ ایک کامیاب بزنس مین شمار کیے جاتے ہیں۔