محکمہ تعلیم نیویارک سٹی کا تاریخ کے نصاب میں ایشیائی امریکی تاریخ کے کورسز شامل کرنے کا اعلان

ہسٹری کے نصاب میں تارکین وطن کارکنوں کی زندگی اور نیویارک شہر میں نسلی برادریوں کے قیام جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائیگا

یہ پروگرام ہماری ایشیائی امریکن کمیونٹی کے اراکین کیخلاف حالیہ اور جاری نفرت انگیز جرائم اور تشدد کی روشنی میں اہم کردارا دا کریگا،چانسلر ڈیوڈ بینکس

نیویارک(طاہر محمود چوہدری سے)نیویارک سٹی کے محکمہ تعلیم نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ تاریخ کے نصاب میں ایشیائی امریکی تاریخ کے مضمون کی شامل کر رہے ہیں، اس سلسلے میں رواں سال موسم خزاں میں منتخب سکولوں میں ایک پائلٹ پروگرام شروع ہوگا اور محکمہ تعلیم کا مقصد 2024 کے موسم بہار تک اس کو ہر سکول تک پھیلانا ہے۔

اب ہسٹری کے نصاب میں تارکین وطن کارکنوں کی زندگی اور نیویارک شہر میں نسلی برادریوں کے قیام جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا،نیویارک کے ایشیائی شہریوں کو وبائی مرض کورنا کے دوران نفرت انگیز جرائم کے تشدد میں حیران کن حد تک اضافے کا سامنا کرنا پڑا ہے،یہ پروگرام وفاقی حکومت کے 200 ملین ڈالر کے پیکج پر مبنی ہوگا، جو سابق نیویارک میئر بل ڈی بلاسیو نے نصاب کو جدید بنانے کی کوششوں کے لیے مختص کیا تھا۔

نیویارک سٹی سکولز کے چانسلر ڈیوڈ بینکس نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ پروگرام ہماری ایشیائی امریکن کمیونٹی کے اراکین کے خلاف حالیہ اور جاری نفرت انگیز جرائم اور تشدد کی روشنی میں اہم کردارا دا کرے گا اور اس سے ایک دوسرے کی کہانیوں اور تاریخوں کے بارے میں سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Comments (0)
Add Comment